لاپتہ فاروق بلوچ کا معاملہ، پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ فاروق بلوچ کا معاملہ، پولیس نے خاندان کی مدیت میں مقدمہ درج کرلیا، گزشتہ دنوں کوئٹہ سے لاپتہ طالب علم فاروق ولد سخی داد کو ان کے دو کزن شہیک اور وزیر سمیت دیگر تین طلباء کے ساتھ کوئٹہ اے ون سٹی فیز ون سے لاپتہ کیا گیا۔ البتہ گزشتہ کئی دنوں سے ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی تھی۔ جس کے خلاف لواحقین نے بروری روڑ کو بھی کچھ گھنٹوں کیلئے بند کر دیا تھا جبکہ بعدازاں دو دنوں تک ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا۔ کئی دن گزرنے کے بعد پولیس نے خاندان کی مدیت میں فاروق بلوچ اور شہک بلوچ کی گمشدگی کا مقدمہ خاندان والوں کی مدعیت میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں