ساکران میں کراچی سے آنیوالی ایدھی، بحریہ اور پولیس رضا کاروں کی ٹیم کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
حب (نمائندہ انتخاب) ساکران میں اتوار کو ندی میں ڈوبنے والے شخص کو بچانے کیلئے کراچی سے آنیوالی ایدھی اور بحریہ ٹیم کو مسلح ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے مسلح ڈاکو ایدھی مددگار ٹیم کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر آنے والے کراچی CPLCپولیس اور بحریہ کے اہلکار بھی نشانہ بن گئے، ہزار وں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا۔ ایدھی مدد گار بحریہ ٹیم واردات کی فریاد لیکر ساکران تھانہ پہنچ گئی، مسلح لٹیروں کیلئے اتوار کو ساکران پکنک بنانے والوں کو لوٹنے کا موزوں ترین اور پسندیدہ دن ہوتا ہے، ہر اتوار کو واردات ہوتی ہے، اہل علاقہ کی وارداتوں پر تشویش اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز ایدھی انفارمیشن نے ایک اطلاع ملنے پر ساکران تھانہ کی حدود میں محمد خان گوٹھ کے قریب ناصر دھکہ سے متصل ندی میں کراچی اورنگی ٹاﺅن کی ایک فیملی جو کہ پکنک کی غرض سے ساکران آئی تھی کے ایک فرد کی ندی میں ڈوبنے کی اطلاع پر اپنی 6رکنی ایک مدد گار ٹیم جس میں بحریہ اور کراچی پولیس CPLC کے رضارکار غوطہ خور بھی شامل تھے وقوعہ پر پہنچے اور ندی میں ڈوبنے والے شخص کو بحفاظت بچاکر کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم باقی ٹیم ممبران جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ 3مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں گھیر لیا اور عزیز بلوچ ،فاروق احمد ،ا±سامہ بلوچ اور حسین علی سے ہزاروں روپے نقدی 5عدد قیمتی موبائل فونز اور ایک عدد وائرلیس سیٹ واکی ٹاکی گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کے بعد واردات کا شکار ہونے والی ایدھی مدد گار ٹیم ساکران تھانہ پہنچ گئی اور رپورٹ کرائی۔


