بیلا، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، 48 گھنٹوں سے بجلی غائب، شدید گرمی میں شہریوں کی حالت غیر ہو گئی
بیلا(یو این اے ) بجلی کا طویل بریک ڈاون 48 گھنٹوں سے بجلی غائب شدید گرمی میں شہریوں کی حالت غیر ہو گئی پینے کے پانی اور برف کی شدید قلت مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی ناپید ہو گیا شہر بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے بلبلا اٹھے تفصیل کے مطابق جمعہ کی شام ہونے والی شدید طوفانی بارش کے سبب بجلی کی مین ٹرانسمشین کے کھمبے زمین بوس ہوجانے کے باعث بیلا اور گرد و نواح میں 48 گھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا شہر میں پینے کے پانی کی قلت نے شہریوں کو دہری مشکلات سے دو چار کردیا مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی ناپید ہو کر رہ گیا بجلی کے طویل بریک ڈاون کے باعث شہر میں برف کی بھی قلت پیدا ہو گئی کراچی الیکٹرک کی ٹیم نے اتوار کی شام مین ٹرانسمشین کے کھمبوں کی تنصیب کرکے بجلی بحال کردی _
Load/Hide Comments


