چمن میں بازار کھل گئے، داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ
کوئٹہ(یو این اے )ایس پی شاہد کاکڑ کا کہنا ہے کہ چمن کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور لیویز افسرن تعینات کر دیے گئے ہیں جنہوں نے شہریوں کو اطمینان دلانے کی کوشش کی تو دن گزرنے کے ساتھ شہر کے بیشتر بازار کھلنے لگے۔یاد رہے کہ درست پاسپورٹ اور ویزا رکھنے والوں کو ہی چمن سرحد پار کرنے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف چمن میں7 ماہ سے دھرنا جاری ہے۔دھرنے میں شریک رہنماں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی شروع کر دیا گیا تھا۔احتجاج کے باعث چمن میں بینک، نادرا، پاسپورٹ اور دیگر دفاتر 37 روز سے بند تھے اور بینکوں کی بندش سے ملازمین تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہے۔
Load/Hide Comments


