وزیر اعلیٰ بلو چستان سرفرازبگٹی گور نر خبیرپختو انخو اسے ملا قا ت
اسلام آباد/کوئٹہ (این این آئی)، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ بلوچستان حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کرے گی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دورہ بلوچستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے پہلی فرصت میں بلوچستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں بتایا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں اور صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ترجیح اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں ۔


