بارکھان، ایف سی، کسٹم انٹیلی جنس اور لیویز کی کارروائی، غیرملکی سامان برآمد
بارکھان (یو این اے) بارکھان میں رات گئے ایف سی بارکھان کی خفیہ اطلاع پر نامعلوم مقام پر اسمگلنگ کیخلاف ایف سی بارکھان، کسٹم انٹیلیجنس اور لیویز فورس کے ہمراہ بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کا نان کسٹم سامان برآمد، کارروائی مکمل ہونے کے بعد رکھنی کسٹم کے حوالے۔ گزشتہ روزایف سی بارکھان کی خفیہ اطلاع پر کسٹم انٹیلیجنس اور لیویز کے ہمراہ بڑی کارروائی، دوران کارروائی گودام میں چھپایا گیا کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں اعلیٰ کوالٹی کی سگریٹ، چھالیا، ٹائر، ایرانی شاپر اور کپڑا بھاری مقدار میں برآمد کرلیا، کسٹم حکام کے مطابق اس کی مالیت 5 کروڑ ہے۔ ایف سی بارکھان کے مطابق کمانڈنٹ کوہلو محمد بابر اور ونگ کمانڈنٹ بارکھان محمد عامر کی ہدایت پر ایک ماہ کے اندر مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل، کھاد، چینی، پیٹرول، نان کسٹم سامان پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا، جو کہ بلوچستان بھر میں سب سے بڑی کارروائیوں میں شامل ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں نان کسٹم سامان ایرانی، ڈیزل و سامان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہیں۔


