شبلی فراز کے گھر سی ڈی اے کی مشینری پہنچنے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور قائد حزب اختلاف شبلی فراز کے گھر سی ڈی اے کی مشینری پہنچنے کا معاملہ سینٹ میں اٹھادیا گیا ۔پیرکوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہواجس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ قائد حزب اختلاف شبلی فراز کے گھر سی ڈی اے مشینری لے کر پہنچی ،ایوان میں جو بولے تو ایسا کیا جاتا ہے ،آپ اس معاملے کی انکوائری کروائیں ،سی ڈی اے سمیت جو جو ملوث ہیں ان کے خلاف انکوائری کی جائے ،یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوایا جائے ،شبلی فراز کا گھر آج نہیں بہت پرانا بنا ہوا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میں وزارت داخلہ اور چیف کمشنر سے رپورٹ لے کر (آج) منگل کو ایوان کو بتاﺅں گا،اگر شبلی فراز نے کوئی تجاوزات نہیں کیں تو وہ بھی پتا چل جائے، شبلی فراز نے کوئی تجاوزات بھی کیں تو وہ بھی پتا چل جائےگا۔سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ پندرہ سال سے شبلی فراز وہاں رہ رہے ہیں تو اچانک آج کیا ہوگیا؟اس واقعہ سے ہاﺅس کا استحقاق مجروح ہوا ہے ،چیئرمین گزارش ہے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ وزیر قانون صاحب نے (آج)منگل تک کی مہلت مانگی ہے امید ہے (آج)منگل تک اس واقعہ کی رپورٹ آجائے گی ، رپورٹ آجائے تو کلیئر ہو جائے گابہتر ہوگا رپورٹ آجائے پھر سب ممبرز بات کرلیں۔مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی رہنما عرفان صدیقی نے کہاکہ شبلی فراز کے گھر پر جو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں ، میں اپنی جماعت کی جانب سے واقعے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اس طرح کے حربے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔نسیمہ احسان نے کہاکہ میرے گھر پر بم حملہ ہوا ہے ،ہمیں سیکیورٹی تھریٹ ہیں، ہمیں سیکیورٹی نہیں دی جارہی ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ تحفظ کرنا صوبائی حکومت کا فرض ہے ،نسیمہ احسان کے ساتھ جوہوا غلط ہواہے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کروں گا ۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ مجھے اجلاس کی صدارت کرنے کرسی چور کہا گیا،میرے اوپر آوازیں کسی گئیں ،میرے بعد ڈپٹی چیئرمین ایوان میں آئے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ ہمارے اوپر غنڈہ گردی کے نعرے کسے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں