پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامرحلہ کامیابی سے مکمل
اسلام آباد(صباح نیوز)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق 171 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس پہنچا دیئے گئے،9 مئی سے شروع ہونے والا قبل ازحج آپریشن 11جون تک جاری رہا،حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سکھر اورکوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی،جدہ کا سفر کیا،171پروازوں میں سے 126 مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں،45 پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 20 جون سے شروع ہوگا جو 21جولائی تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


