حب میں آٹو کمپنی کے مزدوروں کا مینجمنٹ اور ٹھیکیداری نظام کیخلاف احتجاج
حب (یو این اے) حب ایگری آٹو کمپنی کے مزدور کی جانب سے کمپنی مینجمنٹ اور ٹھیکیداری نظام کے خلاف گیٹ پر احتجاج مزدوروں کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 سال سے ہم کمپنی میں کام کر رہیں ہے ، پوری زندگی اپنی کمپنی کو دی لیکن آج تک ہمیں مستقل نہیں کیا جاتا جبکہ سفارشی لوگوں کو آسانی سے مستقل کر دیا جاتا ہے، مزدوروں کا مزید کہنا تھا کہ عید قربان کی آمد ہے نہ ہمیں 5 پرسنٹ دیا گیا ہے اور نہ ہی بونس صرف اپنے من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے ،علاقائی لوکل لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے مزدوروں کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے انتظامیہ سے بات کی جائے تو ہمیں کمپنی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ٹھیکیداروں کے حوالے کیا جاتا ہے ، مزدوروں نے احتجاج میں دعویٰ کیا کہ ہمیں سیکورٹی گارڈ نے ڈرانے کے لئے اسلحہ دکھایا گیا، مزدوروں کے احتجاج کے موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن بابو فیض شیخ اور وائس چیئرمین سرور مگسی مذاکرات کے لیے پہنچے ، اس موقع پر جام گروپ کے لالا یوسف بلوچ اور دیگر علاقائی معززین نے کمپنی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی اور مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ4 رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی کمیٹی دو دن میں مزدوروں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے اس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


