خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ، 45 ارب روپے کی بچت ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے 45 ارب روپے کی بچت ہونے کاامکان ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کہا کہ جیسے کہ پہلے ذکر کیا جا چکاہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی حکمت عملی کا دوسرا اہم ستون ہے ، ہم غیر ضروری اخراجات کم کر رہے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنشن کے نظام میں اصلاحات لارہی ہے ، وفاقی حکومت کی تما م خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی تجویز ہے ، جس سے 45 ارب روپے کی بچت ہونے کاامکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے حجم اور وسائل کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈھانچے کا جائزہ لے گی اور اڑھائی میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پی ڈبلیو ڈی کے محکمے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں