بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے مشتبہ افراد میں کالعدم ٹی ٹی پی کی شوریٰ کا مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی تنظیموں سے ملتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں