چمن ،نامعلوم افراد کی سکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار زخمی
چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کا سکیورٹی فورسزکی گاڑی پر مسلح حملہ ، فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے ،ایف سی اہلکار پرائیویٹ سرف گاڑی میں چمن سے روغانی ونگ ہیڈ کوارٹر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا، زخمیوں کو مقامی ہشپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی،سکیورٹی زرائع کے مطابق واقع کی انکوائری شروع کر دی گئی، علاقے کو ایف سی نے گھیرے میں لے لیا ،دوسری جانب لیویز فورس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
Load/Hide Comments


