کوئٹہ اور مستونگ میں مختلف واقعات و حادثات میں دوافراد زخمی

کوئٹہ( این این آئی) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علا قے درینگڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد سلیم نا می شخص زخمی ہوگیاجسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔دوسری جانب کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلاک میں ٹرین کی زد میں آکر افرا سیاب غلزئی ایڈوکیٹ زخمی ہو گیا، ریسکیو حکام نے زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں