عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی وہ حالات نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہوجائے گا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملااور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں