او تھل ،ٹریفک حادثے میں زخمی ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا،تعدا د 6ہو گئی

ا و تھل ( این این آئی) او تھل میں ٹر یفک حا دثے کے نتیجے میں زخمی ہو نے و الے پو لیس اہلکا ر زخموںکی تا ب نہ لا تے ہو ئے شہیدہو گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ د نو ں اوتھل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ونگوئی کے علاقے دبئی مسجد کے قریب ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ کی پولیس موبائل گاڑی حادثے میں شدید زخمی ہونے والا پولس اہلکار محمد علی رونجھو جو ٹراما سینٹر کراچی میں زیر علاج تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور جمعرات کے روز موت و زیست کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے اس طرح پولیس موبائل حادثے میں شہیدا ء کی تعدا د 6ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں