زیارت، جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی رہائش گاہ پر مسلح افراد کی فائرنگ

زیارت(صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے صو بائی ترجمان دلا ور خان کا کڑ کی رائشگا ہ پر فائر نگ گھر میں موجودبچے و خو ا تین سمیت تما م افراد معجز انہ طور پر محفو ظ رہے سید زئی قبیلے نے اپنے جاری کر دہ بیا ن میں کہا کہ دلا و ر خان کاکڑ کی رئشگا ہ پر فائر نگ کی شد ید الفاط میں مذمت کر تے ہیں ۔اس سے پہلے بھی مخا لف فر یق کی جا نب سے فائر نگ کی گئی تھی۔ قبیلے معزز شخصیت کے گھر پر مسلسل فائرنگ قانون شکنی کا واضح ثبوت ہے اگر انتظامیہ نے فوری طور پر ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی تو اس طرح اشتعال انگیز واقعات کی تدارک کے لئے قبیلہ اپنے طرف ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قبائل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے کیونکہ قوم سید زئی کے قبائلی مشران اپنے قبیلے کے مشتعل افراد کو بار بار کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس طرح واقعے سے عوام اور قبیلے کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی،واقعے کے خلاف کل بروز سموار زیارت شہر میں مکمل طور پر شٹرڈوان ہڑتال ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں