تربت کے علاقے آبسر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

تربت(نمائندہ انتخاب) آبسر کے علاقے کہدہ یوسف محلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے ساتھ والی گلی میں اتوٹ کی شب ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تجابان کا رہائشی جمال ولد نور محمد جانبحق ہوگیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق، نامعلوم سمت سے اچانک فائرنگ کی آواز سنی گئی جب جگہ کا تعین کیا گیا تو ایک خون آلود شخص مردہ حالت میں پڑا ملا، واقعے کے بعد، لاش کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل کے پس پردہ محرکات فی الحال معلوم نہیں ہوسکے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ مجرموں کا سراغ لگایا جا سکے اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس واقعے کی تفتیش مکمل کر کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں