کوئٹہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے خیزی چوک پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خیزی چوک پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر سراج نامی نوجوان کو موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں