فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں تنازعہ ختم ہونا چاہیے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں تنازعہ ختم ہونا چاہیے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رویت ہلال کے بغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جا سکتا جبکہ رویت ہلال کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم تجاویز بھی دی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال اور رویت ہلال کمیٹی دونوں کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہفواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان تنازعہ ختم ہونا چاہیئے، رویت ہلال کے بغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، رویت ہلال کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم تجاویز دے دیں ٹیکنالوجی کے استعمال اور رویت ہلال کمیٹی دونوں کے لے کر آگے بڑھا جائے، ہمسایہ ممالک میں رویت کے اعلان پر پاکستان میں اعلان کرنے کی تجویز بھی پیش کی


