نئے ایرانی صدر کا انتخاب کل، 6 امیدوار مدمقابل ہوں گے
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)پڑوسی ملک ایران میں نئے ایرانی صدر کا انتخاب جمعہ کو ہو گا ،چھ امیدوار میدان میں ہیں ۔ایرانی صدر کے انتخاب کے لئے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ ان 6 صدارتی امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفی پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں۔ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی خاتون امیدوار نہیں ۔اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو صدر کے عہدے کے لئے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ۔واضح رہے کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


