اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر حملہ، 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر حملہ آور ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ پر چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کردی جس سے مزید 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ شجاعیہ میں اسرائیل کے حملہ آور ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا۔ ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی اسرائیلی فوج پر راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے حملے کردیے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے۔
Load/Hide Comments


