پاکستان کے عوام تمام تر تباہی کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو سمجھتے ہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (یواین اے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر وپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر عاصمہ شیرازی پاکستان کی ذمہ داری لیں تو میں افغانستان سمیت ہر بلا کا حلفاََ ذمہ داری لوں گا، پاکستان کے ادارے بہترین جن سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی آج پاکستانی عوام تمام تر تباہی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو سمجھتی ہے مولانافضل الرحمن سیاسی گرو پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے بعد کچھ لوگوں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔محمود خان اچکزئی نے کہاکہ انسان بنیادی طور پر ملنسار ہیں بے انصافی اختلافات کو جنم دیتی ہے جب زیادہ ہوتی ہے نفرتیں بڑھ جاتی ہے اور پھر جنگ کی طرف بڑھ جاتی ہے آپ بے انصافی ختم کریں دہشتگردی خود بخود ختم ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ آپ بلوچستان جائیں وہاں مختلف اقوام کے علاقوں میں وہاں پر ایک (ملک)کو ساتھ لیکر بلوچستان کے علاقوں میں جائیں وہاں سے سونا سنگ مرمر لے جاتے ہیں جمہوریت ایک طاقت ہے وہ پارٹیاں جو قومی حقوق کی بات سے خفا ہوتی تھیں اب وہ سب میدان میں آگئے ہیں اور اکثر لوگ متفق ہیں کہ پاکستان کو آئین کے راستے میں چلائیں عمران خان مقبول ترین لیڈرہے اور اکیلا کچھ نہیں کیا جاسکتا، عمران خان کا ایجنڈہ یہی ہے کہ حقیقی آزادی کا نعرہ تھا ہم نے پرانے زمانے کے بعد 1947میں بری بادشاہی کی ہے ہم حق وحکمرانی چاہتے ہیں جب سے پاکستان بنا ہے آپ نے حق و حکمرانی پشتونوں کو نہیں دیا ہے بلکہ تمام قوموں کا حق تسلیم نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا کی کوئی بھی ڈکشنری اٹھائیں کالونی کا معنی لکھیں آج بھی ان یونٹوں کالونیز کی طرح چلایا جاتا ہے پاکستان کے ادارے اتنے کمزور نہیں وہ اتنے بہترین ادارے ہیں کہ کوئی چیز ان سے چھپ نہیں سکتی ہے میرا سوال ہے کہ ہرنائی کے علاقے میں دن دھاڑے کوئلہ سے بھرے ہوئے ٹرک جلائے جاتے ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے پنجاب سے لیکر دیگر صوبوں کے عام آدمی سے پوچھو کے گڑ بڑ کہاں ہے اس طرف انگلی اٹھاتا ہے، عمران خان بھی سمجھتا ہے کہ بربادی آپ نے لائی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تھوڑا سا ایک سائڈ پر ہواہے پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوںکے بعد بہت سے لوگوں کے نیندیں حرام ہوگئی ہے مولانا فضل الرحمان سیاسی گرو ہیں خدا کرے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی پاکستان کی تشکیل نو کیلئے ایک ہوجائے سب سے پہلے پاکستان نئی بن سکتا نا حقیقی آزادی آسکتی ہے جب تک منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہیں ہم لوگ پاکستان کو اس مشکل سے نکال سکتے ہیں، ہم سیاسی معاشی طور پر برباد ہیں، اور ان مسئلوں کا آسان حل یہ ہے کہ پشتون بلوچ سرائیکی پنجابی کو مکمل اختیارات دیں بالکل آئی ایم ایف کے تمام قرضے اتا ر دیں گے عاصمہ شیرازی آپ پاکستان کی ذمہ داری لے میں افغانستان سمیت ہر بلا کا حلفا ذمہ داری لیتا ہوں آپ کیوں ہمسایہ ممالک میں مداخلت کرتے ہوں تو وہ کیسے آپ کو چھوڑیں گے افغانستان پاکستان کیلئے بغیر تنخواہ کے بازو شمشیر زن ہیں آپ کو کیا پڑی تھی دنیا جہان کے بدمعاش لاکر افغانستا ن میں جمع کردیئے ریکارڈ پر موجود ہے کہ کرنل امام نے 90 ہزار انٹرنیشنل جنگجووں کو تربیت دی تربیت میں بلڈنگز ٹینکرز کو بم سے اڑانے کی تربیت دی ہے اور اس وقت 12سو اراکین اسمبلی کو مروایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں