تامل ناڈو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریاست تامل ناڈو میں واقع آتشبازی کا سامان بنانے والی ایک نجی فیکٹری میں ہوا جس سے فیکٹری کا ایک حصہ بھی گرگیا جب کہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر دو یا دو سے زائد کیمیکلز کے ملنے سے ہوا مگر حکام کی جانب سے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں اب تک کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں