عمران خان کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، انسانی حقوق ورکنگ گروپ اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف زلفی بخاری کی نامور لا فرم کے ذریعے اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر یو این ورکنگ گروپ کی قانونی رائے سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر اس کا مقصد انہیں نااہل کرنا تھا۔ رپورٹ میں حکومت سے ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے اور بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا، وکلا صفائی سے جرح کا حق لے کر سرکاری وکلا کو دیا گیا۔ ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حکومت پاکستان کا مو¿قف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں