پاراچنار میں دھماکا، 20 افراد زخمی

پارا چنار: خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار طوری بازار میں لوگ معمول کی خریداری میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاراچنار میں دھماکا، 20 افراد زخمیدھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر حرکت میں آئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچانے کا عمل شروع کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دھماکے کی نوعیت کیا تھی، اس بارے میں ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں