ماسک اسمگل کرنے کی وجہ سے ملک میں قلت ہوئی:مریم اورنگزیب

اسلام آباد:ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ہوگئے، عمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی ہے عمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے عمران صاحب صحت کے وزیر ہیں، جواب دیں تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہیں اور عوام کا آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں