کوئٹہ میں سائیکل ریس کے باعث شہر میں ٹریفک نظام درہم برہم

کوئٹہ (یو این اے) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس و اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بیوٹمز سے بی اے مال تک سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سائیکل ریلی نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک نظام درہم برہم کردیا، ریلی نکالنے سے پہلے ٹریفک رواں دواں کے لیے اقدامات بھی کرنے چاہیے تھے، کوئٹہ میں رش کی وجہ سے ٹریفک بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پولیس اور ٹریفک انتظامیہ کی جانب ٹھوس انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں