ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، کوئٹہ میں 3 سو، تربت میں 4 سو روپے سے زائد پر فروخت
کوئٹہ(یواین اے)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا گوادر شہر میں ٹماٹر 300 روپے کلو اور تربت میں 409روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے اس حوالے سے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہےدو ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہےکوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہےمارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھ کر300 روپے ہو گئی ادھر تربت میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ گئی بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں اور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں کوئٹہ سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایران سے ٹماٹر پہنچ جائے گاامید ہے ٹماٹر کے نرخ کم ہوں گی علاوہ ازیں خضدار میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 140 سے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دودھ فروشوں نے اقصر دودھ فی لیٹر 20 روپے اضافے کا اضافہ کر دیا اس حوالے سے ڈیری مالکان کا کہنا ہے کہ دودھ آج سے 220 روپے لیٹر بیچا جائے گا، باڑہ مالکان فی لیٹر دودھ 14 روپے مہنگا دے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر ہے دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 200 روپے سے اضافی قیمت پر دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اس طرح دہی کی قیمت میں بھی کچھ دکان داروں نے دہی کی قیمت میں بھی 20 اضافہ کر دیا اب 240 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔


