بارکھان، فورٹ منرو کے مقام پر ویگن کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
بارکھان (یو این اے) بارکھان فورٹ منرو گردو اسٹیل پل کے مقام پریورو ویگن کو حادثہ، کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بارکھان گردو اسٹیل پل کے مقام پر سیر و تفریح کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی کو گردوں کے مقام پر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں2 سیاح جاں بحق، 14 شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان اسپتال ریسکیو کردیا گیا، سیاحوں کی بھری وین میں ایک ہی خاندان کے پندرہ سے زائد افراد سوار تھے، حادثے کا شکار ہونے والی وین میں سیاحوں کا تعلق ضلع مظفرگڑھ علی پور سے تھا۔
Load/Hide Comments


