تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

دالبندین (یو این اے )تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین کی تین بوگیاں دالبندین کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تفتان سے دالبندین آنے والی مالبردار گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں بوگیاں خالی تھے عملہ نے رات بھر مرمتی کام جاری رکھتے ہوئے بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا دیا مالبردار ٹرین کے دیگر ٹرالیاں سیلفر سے بھرے ہوئے تھے مالبردار ٹرین تفتان سے کوئٹہ جارہی ہیں بوگیوں کو ٹریک ہر چڑھانے کے بعد دالبندین اسٹیشن تک پہنچ دیا گیا دالبندین اسٹیشن سے ٹرین کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا یاد رہے گرمیوں کے موسم میں ریلوے ٹریک کمزور ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر بوگیاں ڈی ریل ہوجاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں