پنجگورمیں فائرنگ اورٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور کے علاقے پیر عمر کے قریب فائرنگ سے دو خواتین جاںبحق ہو گئی پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پیر عمر کے قریب سوتیلے بیٹے محمد حیات ولد عبدالغفور ساکن سبی حال پیر عمر پنجگور نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں ساسائی اور سوتیلی بہن بے نظیر کو قتل کردیا، جبکہ فٹبال چوک پنجگور میں مال بردار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاںبحق ایک زخمی پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فٹبال چوک گرمکان میں مال بردار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار سنجر ولد عبد الرشید جانبحق جبکہ عبدالوارث ولد امام بخش سکنہ گرمکان زخمی ہو گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے کلینر عبدالغفار کو گرفتار کر کے بس کو تحویل میں لیا۔
Load/Hide Comments


