غیرقانونی طور پر پاکستان آنیوالے 42 ازبک افغان باشندے گرفتار
چاغی (یو این اے) افغانستان سے غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے 42 ازبک افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سرحدی حکام نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے جن افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ان میں 20 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں، گرفتار غیرملکی افراد کو افغان طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔پاکستان نے پہلے ہی بڑھتی دہشتگری اور دگرگوں صورتحال کے پیش نظر لاکھوں افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا واپس افغانستان بھیج دیا ہے۔
Load/Hide Comments


