کوئٹہ میں کتوں کے کاٹنے سے 40 سے زائد افراد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 4 روز میں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 40 سے زائد زخمی سول اسپتال لائے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں نواں کلی، بھوسہ منڈی، پشتون آباد اور سریاب کے علاقوں سے کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد لائے گئے۔ ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں ریبیز کا انجکشن دستیاب نہیں ہے، 2 ماہ سے ڈی جی آفس کو مراسلے لکھ رہا ہوں مگر انجکشن نہیں ملے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد لگایا جانے والا انجکشن بلیک میں فروخت ہورہا ہے، محکمہ لوکل گورنمنٹ شہر میں کتا مار مہم شروع کرے۔
Load/Hide Comments


