ہمارے ارکان اغوا، شمولیت نہ کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے، تحریک انصاف

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، متحد ہے اور رہے گی۔بیرسٹر گوہر علی نے عاطف خان، رو¿ف حسن اور شیخ وقاص کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق 39 ایم این ایز میں سے25 کےب یان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے، باقی ایم این ایزکے بیان حلفی (آج) پیر تک جمع کرادیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صاحبزادہ امیرسلطان کواغوا کرلیا گیا، ایم این اے کولاپتا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایم این اے فیاض چھجڑہ کے بھائی اوراس کے بیٹے کو بھی اٹھالیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی انتقام کی بنیاد پر 200 سے زائد کیسز بنائے گئے، ہم عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،عدلیہ لوگوں کواٹھانےکا سلسلہ روکے، صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پرہماری مخصوص سیٹوں کا مسئلہ حل کیا جائے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد تحریک انصاف لارجر پارٹی بن جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں