کار سرکار میں مداخلت اور زمین پر قبضے کا مقدمہ، محمود خان اچکزئی کو بری کر دیا گیا
کوئٹہ( این این آئی) پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی کیخلاف درج ایف آئی آر ختم کردی گئی۔ پیر کو پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی کار سرکار میں مداخلت اور زمین پر قبضے کے مقدمے کے سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہو ئے ، سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے محمود خان اچکزئی کیخلاف درج ایف آئی آر ختم کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کومقدمے سے بری کردیا گیا ، واضح رہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مارچ میں صدارتی انتخابات کے دوران محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مار نے کے بعد ایف آئی آر درج کرائی تھی محمود خان اچکزئی کی جانب سے کیس کی پیروی کامران مرتضی ایڈوکیٹ اور حبیب اللہ ناصر ایڈوکیٹ نے کی۔
Load/Hide Comments


