ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
کوئٹہ( این این آئی) ژوب میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ژوب میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 2بجکر 33منٹ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5عشاریہ ریکارڈکی گئی اورزلزلے کی گہرائی زمین میں 35کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا دوسرا جھٹکا 3بجکر 20منٹ پر محسوس ہوا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3عشاریہ 9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 151کلو میٹر تھی ، زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکزژوب سے 79 کلومیٹر جنوب میں تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
Load/Hide Comments


