مستونگ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد

مستونگ(صباح نیوز)مستونگ کے نواحی علاقے درینگڑھ ملکو ایریا سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نعش تین سے چار روز پرانی ہے جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا ہے نعش پرانی ہونے کے باعث بوسیدہ ہو چکی ہے ، بامعلوم شخص کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں