واشک، اونٹوں کوہلاک و زخمی کرنے کا واقعہ،شہر بھرمیں شٹرڈاؤن و ریلی ،مالکان کا دھرنا

واشک(نامہ نگار)واشک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلی،ڈپٹی کمشنر واشک کے رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی دھرناگذشتہ دنوں واشک کے علاقہ داراپ میں زمیندار کی جانب کھیتوں میں لگائے گئے خار دار تاروں سے ایک اونٹ کی ہلاکت اور دو کی زخمی ہونے کی وجہ سے اونٹ مالکان کی جانب سے گذشتہ رات سے انتظامیہ کی عدم توجہی کی بنا پر ڈپٹی کمشنر واشک کے رہائش گاہ کے سامنے زخمی اونٹوں کے ساتھ دھرنا دے کر آج واشک بازار میں ٹائر جلا کر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے ایک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر واشک کو زمیندار کے خار دار تاروں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر واشک کی عدم توجہی اور کاروائی نہ کرنے سے یہ واقعہ رونما ہوا ، زمینداروں کے ایسے رویوں سے ہمارے اونٹوں کی نسل کشی کئی سالوں سے جاری ہے اب تک ہمارے سینکڑوں اونٹ انہی خار دار تاروں کی وجہ سے موت میں منہ میں چلے گئے ہیںدھرنے کے شرکاء سے ملک منصور آلہ زئی،مفتی نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ظالم زمیندار کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چائیے اور اونٹ مالکان گذشتہ شب سے احتجاج پر بیٹھے ہیں لیکن ان کے مطالبات سننے کو کوئی تیار نہیں۔بعد ازان ڈپٹی کمشنر واشک محمد نعیم اور ملک محمد زاہد آلہ زئی نے مظاہرین سے مذکرات کرکے ان کے مطالبات پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرواکر احتجاج ختم کرادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں