دالبندین میں فائرنگ سے دو افراد زخمی، پشین سے لاش برآمد
پشین (صباح نیوز) پشین کے علاقےڈوری سلیمان خیل میں ایک شخص کی گولیوں سے چلھنی لاش برآمد ہوئی ہے ،لیویز زرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ملا عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے ، لاش کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا ، دوسری جانب دالبندین کے علاقے تالو لانڈھی کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ دوافراد کو شدید زخمی کر دیا، فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد درار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور دالبندین سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقع کی مزید تفتیش انتظامیہ کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


