وادی نیلم میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق ،3لاپتہ، 9افراد زخمی

نیلم (مانیٹرنگ ڈیسک)وادی نیلم میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق ،3لاپتہ جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے ۔پہلا واقعہ یوم عاشور کے روز رتی گلی جھیل روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا،مسافر جیپ پھلسنے سے ندی میں جا گری ،2 سیاح جابحق تین لاپتہ پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ ڈرائیور گاڑی بے قابو ہوتے ہی فرار ہو گیا۔ جس کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا جبکہ زخمی مسافروں کے مطابق ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوا ۔گاڑی میں پندرہ افراد سوار تھے مقامی رضاکاروں 1122نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوے زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھمقام شفٹ کیا اور دو ڈیڈ باڈیز ریکور کی جاں بحق ہونے والوں میں محمد بچل ولد نامعلوم وزیر آباد احسن ولد اشرف راولپنڈی جبکہ عمران ولد بوٹا اسرار دلدار ولد سراج خان کی تلاش جاری ہے زخمیوں میں صدام ولد صالح مصیب ولد ابوبکر افراد زوجہ مصیب سبحان ولد نعیم عبداللہ ولد ممتاز عبد الرحمن ولد سلیمان عثمان ولد ریاض کو دواریاں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آٹھمقام ریفر کر دیا گیا گاڑی نمبر139جیپ کے ڈرائیور مقصود ولد عبد القدوس ساکنہ دودھنیال ،جبکہ دوسرا حادثہ دھنی نوسیری کے قریب فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا ۔گاڑی نمبر LZM.پنجاب ہونڈا کار گہری کھائی میں گرنے سے کار میں سوار ایک بچہ جاں بحق اور اسی خاندان کے چار افراد زخمی ہو گئے ۔کار میں دو میاں بیوی اور تین بچے سوار تھے ۔فوری طور پر موقع پر ریسکیو ،پولیس سمیت مقامی رضا کار پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ریسکیو کیا ۔جاں بحق بچے کی میت ورثاء کے ہمراہ فیصل آباد کیلئے روانہ کر دی ۔دریں اثناء رتی گلی حادثہ میں غفلت اور لاپرواہی پر تھانہ لوات میں جیپ ڈرائیور اور ٹور آپریٹر و اڈہ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے ۔جبکہ اڈہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں