خاران، مغوی مختیار احمدکی عدم بازیابی کیخلاف شہر بھر میں احتجاج اور پہیہ جام
خاران (نمائندہ انتخاب)مغوی مختیار مینگل ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے سبب اب تک بازیاب نہ ہوسکا اور نہ ہی مختیار مینگل کی لواحقین کو اُنکی بازیابی سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی گئی ہے مغوی مختیار احمد مینگل کی عدم بازیابی اور ضلعی انتظامیہ کی غُفلت کیخلاف خاران میں گزشتہ دنوں سے شٹرڈون ہڑتال احتجاجی دھرنا اور پہیہ جام کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق احتجاجی دھرنے کی شرکاء نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شٹرڈون کو ختم کرکے آج خاران میں مین شاہراہوں پر مکمل پہیہ جام ہڑتال کیاگیا اور خاران کے مین شاہراہ کوئٹہ خاران روڑ کراچی خاران روڑ جنگل روڑ کو مکمل طور پر بند کیاگیا اور احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا احتجاجی کیمپ میں مغوی مختیار احمد کی لواحقین خاران کے تمام سیاسی پارٹیز کے رہنماوں زمیندار برادری علماء کرام سول سوسائٹی اور ہندو برادری کے نمائندوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ایم پی اے خاران ثناء بلوچ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی پی پی رہنما میر محمد اسماعیل پیرکزئی چیئرمین میر ضیاء الحق قمبرانی زمیندار ایکشن کمیٹی کے ملک منظور احمد نوشیروانی جمعیت علماے اسلام کے مولانا عظمت اللہ انقلابی ٹی ایل پی کے مولانا نعمت اللہ حبیبی و دیگر نے شرکت کیا اور حکومت سے فوری مغوی مختیار احمد مینگل کی فوری بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاجی تحریک سخت سے سخت تر ہوگی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر منیرآحمد سومرو نے کہا کہ مختیار احمد مینگل کے اغوا نما واقعہ پر ضلعی انتظامیہ اپنے زمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ مغوی کی بازیابی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہیں ۔مغوی کے رشتہ داروں اور اہل خاران سے ہماری ہمدردیاں ہیں۔انشااللہ جلد مغوی بازیاب ہوکر اپنے اہل خانہ کے پاس ہوگا انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خاران شروع دن سے مختلف اضلاع کے انتظامیہ اور علاقائی معتبرین سے رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے صوبائی حکومت بالخصوص صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی بھی سختی سے ہدایات ہے کہ مغوی کو باحفاظت بازیابی عمل میں لائی جائے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ تگ ودو کررہی ہیں انشااللہ خاران کے عوام کو جلد خوشخبری مل جائے گی انھوں نےکہا کہ مغوی کے خاندان اور اہل خاران کی پریشانی سے ہمیں احساس ہیں ہم اس واقعہ کے تہ تک جارہے ہیں تاکہ خدانخواستہ مغوی کو کوئی نقصان نہ پہنچے انھوں نے کہا کہ علاقائی معتبرین کی تعاون کی ہمیں ضرورت ہیں انشااللہ عوام اور علاقے کے معتبرین کی تعاون ہی سے ریاست اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہیں رخشان ڈویژن کے تمام ضلعی انتظامیہ بالخصوص رخشان ڈویژن کے کمشنر ۔ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج اور دیگر اعلی احکام دن رات اسی کوشش میں ہیں کہ جتنی جلد ممکن ہو سکیں مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا


