پنجگور،بارڈرز یکجہتی کمیٹی کا مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ
پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک)مطالبات کے حق میں جاوید چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے بھوک ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے بارڈرز یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری بازگل اور دیگر نے آج بھوک ہڑتال میں حصہ لیا اس سلسلے میں بارڈر یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتال کا مقصد بارڈرز سے بے قاعدگیوں پیکج سسٹم کا خاتمہ گاڑی مالکان کو انصاف کی فراہمی ھے انہون نے کہا کہ پنجگور بارڈرز سے ہزاروں افراد کاروز گار وابستہ ھے مگر بارڈرز مافیا نے اس کاروبار کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ھے انہوں نے کہا کہ پہلے گاڑیوں کے ٹرپ 25/30 روز بعد آتے تھے اب تین ماہ بعد آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر سے غریبوں کے روزی روٹی بند کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر یکجہتی کمیٹی نے گزشتہ ماہ پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات کا ذکر کیا تھا اور ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تحریری آگاہ کیا تھا مگر آج تک ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے ہم نے مجبورا بھوک ہڑتال شروع کر دیا ھے اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا احتجاج کے پہلے مرحلے میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے انشاللہ دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد احتجاج کو مزید وسعت دینگے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی گاڑیاں سکریپ بن رہے ہیں اور پیکج مافیا کی گاڑی روز بارڈر پر چکر لگاتے ہیں یہ کونسا انصاف ھے غریب عوام کے ساتھ جو انتظامیہ اور دیگر بارڈرز کے زمہ داران کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارڈر کے کاروبار میں شفافیت کو برقرار رکھ کر پیکج مافیا کی حوصلے شکنی کی جائے انہون نے کہا کہ بارڈر کو مذید تباہی سے بچایا جائے۔


