بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران 10 افراد جاں بحق، 31 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(یو این اے) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے، بارشوں سے 17 کلو میٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں، بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمز کی صورتحال نارمل ہے، بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں