پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے ،سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے،علی مدد جتک
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ہم سب بلوچ ، پشتون اور پاکستانی ہیں الیکشن دوران کے ریلی کے شرکاء نے ہمارے دفتر کو نقصان پہنچایا، ہمارے شہداء کی تصاویر کو پھاڑا گیا لیکن ہم نے برداشت کیا کچھ روز قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی کے شرکاء نے میرے گھر پر پتھرائو کیا شہداء کی تصاویر کو پھاڑا گیا ہم نے ایک بار پھر برداشت کیا میں غیرت مند بلوچ ہوں ، میرے گھر پر پتھرائو کیاگیا، لیکن آج کےبعد ایسی حرکت کی گئی تو ہم اسکا اچھی طرح جواب دیں گے میں اپنی مائوں بہنوں بھائیوں سے گذارش کرتاہوں پرامن احتجاج کرنا حق ہے مگر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے ہمارے شہیدوںکی تصاویر کو پھاڑا گیاہے کیا یہ بلوچیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی خاتون کا دوپٹہ کھینچا جائے۔


