طاہر ہزار ہ ایک جدو جہد کا نام ہے ،انہوں نے پوری زندگی آمریت کے سامنے سر نہیں جکا یا، لشکری رئیسانی
کوئٹہ(یو این اے )معروف دانشور طاہر ہزارہ کی دوسری برسی کے مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کی صدارت نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کی تعزیتی ریفرنس میں پشتونخوا نیشنل کانگرنس کے صوبائی صدر نصر اللہ زیرے معروف دانشور سرور جاوید کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق بلوچ اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزدہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ طاہر ہزار ہ ایک جدو جہد کا نام ہے انہوں نے پوری زندگی آمریت کے سامنے سر نہیں جکا یا ایک بہترین دوست اور دانشور تھے جس کی وجہ سے ان کی برسی میں پشتون بلوچ ہزارہ سرائیکی سیٹلر اور مسیحی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ طاہر ہزارہ نے مظلو م عوام کے حقوق کے لیے ہر ظالم کے سامنے ڈٹ کر اپنا موقف رکھا انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کوئی عوامی نمائندہ اس دنیا سے گیا ہے یا انہیں شہید کیا گیا ہے انہیں عوام نے ایسا خراج تحسین پیش کیا ہے جس کی مثال شہید عثمان کاکڑ کی جسد خاکی کو حب سے لے کر کوئٹہ تک ہزاروں بلوچوں نے گھروں سے نکل کر سڑک کے کینارے ان کا استقبال کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور باقی لوگوں کو پیغام دیا کہ جو حق کی بات کریں گے عوام اس طرح ان کوخراج تحسین پیش کرے گی تاہم جو بوٹ پالش کرنے والے ہیں وہ اپنی مفادات کیلئے کبھی ایک جماعت میں کبھی دوسری جماعت میں جاتے ہیں سرکار کبھی مسلم لیگ ق تو کبھی باپ پارٹی کے نام پر پارٹیاں تشکیل کرتا ہے لیکن حقیقی سیاسی کارکن اپنے موقف پر ڈٹے رہتے ہیں وہ کسی صورت مفادات کے شکار نہیں ہوتے بلکہ اپنے لوگوں کیلئے جدو جہدد کرتے ہیں بلوچستان کے لوگ ان سیاسی مفاد پرستوں کو بہتر طور پر جانتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پارٹیاں بدلتے ہیں اور اقتدار کا حصہ بنتے ہیں اس لیے عوام حقیقی سیاسی کارکنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے 24جولائی 2022کو میری والدہ وفات پاگئی تھی میں اس کے تدفین میں مصروف تھا کہ مجھے طاہر ہزرہ کے بیٹے نے ان کے موت کی خبر سنائی وہ دن میرے لیے بہت زیادہ غم کا دن تھا کیونکہ ایک طرف ماں دوسری جانب بہترین دوست مجھ سے جدا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ طاہر ہزارہ جب میں صوبائی صدر پیپلز پارٹی تھا تو وہ ہمارے ساتھ بحیثیت انفارمیشن سیکرٹری کام کررہے تھے وہ نڈر سیاسی کارکن تھے اپنے موقف کو وہ بہترین انداز میں پیش کرنے کے گڑ جانتے تھے اس لیے آج اتنے لوگوں کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے تمام اقوام کے حقوق کیلئے بات کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا نیشنل کانگریس کے صوبائی صدر نصر اللہ زیرے نے طاہر ہزارہ کو خراج تحسین پیش کی اور ان کی سیاسی جدوجہد کو سراہا تعزیتی ریفرنس سے عبدالخالق بلوچ سرور جاوید اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔


