کراچی، اورنگی ٹا ئون میں سلنڈر پھٹنے سے دیوار گر گئی، 11 افراد زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون 10نمبر میں سلنڈر پھٹنے سے گھر کی دیوار گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ واقعہ میں 4 افراد دیوار گرنے اور 7 جھلس کر زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں 25 روز کے جڑواں بھائی بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


