ملازمین کا بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے نام سے اتحاد قائم
کوئٹہ؛بلوچستان کے ملازمین کا بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے نام سے وسیع اتحاد قائم،عبدالمالک کاکڑ کنونیئر منتخب ہوگئے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان کے ملازمین اور ورکرز تنظیموں کا اجلاس پی جی ایم آئی ہال سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں سول سیکرٹریٹ افیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن، بلوچستا ن سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان،پاکستان ورکرز کنفیڈ ریشن،بلوچستان ورکرز فیڈریشن،بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن،ایپکا، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان (آئینی)،سیسابلوچستا ن، بلوچستان سیکرٹریٹ کوآپریٹو سوسائٹی،پاکستان پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن،پاکستان ورکرز فیڈریشن،پی اینڈ ڈی آفیسرز ایسوسی ایشن، اے پی پی ایم ایس ایف، ڈبلیو ٹی اے،ینگ نرسز ایسوسی ایشن، بی ایس ٹی یو، ایریگیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن، نیشنل پروگرام ایسوسی ایشن،پاکستان ٹریڈ یونینز ڈیفنس کمپئین، پاکستان ورکرز کنفڈریسن، ریڈ ورکر فرنٹ، بلوچستان کلرکس اینڈ ٹیکنیکل، متحدہ لیبر فیڈریشن، الائیڈ ٹیچرز فیمیل اور بی ایس ٹی یو کے صدور، جنرل سیکرٹریز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کے پنشن کے خاتمے، سالانہ انکریمنٹ کی الاونس میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کے 60 سال کی بجائے 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ، صوبائی ملازمین کے بینولنٹ فنڈز کے نوٹیفکیشن کے اجرا میں بلاجواز تاخیر سرکاری ملازمین کے لواحقین کوٹہ اور تمام ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد اور لائحہ عمل کا فیصلہ کیا گیا۔ ملازمین کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کو *بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کا نام دیا گیا۔ اجلاس میں تمام تنظیموں کے صدور یا جنرل سیکرٹریز پر مشتمل ایگزیکٹیو کونسل تشکیل پایا جس نے پندرہ اراکین پر مشتمل ایکشن کمیٹی قائم کی۔ بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ کو بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کا کنونیئرمنتخب کیا گیا۔ایپکا کے صدر داد محمد بلوچ سیکرٹری، بی پی ایل اے کے صدر پروفیسر آغا زاہد اور وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر یاسر خان اچکزئی ترجمان اور سیسا کے صدر قاسم خان کاکڑسیکرٹری فنانس منتخب ہوئے۔ دریں اثنا بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس 27جولائی بروز سوموار شام چار بجے طلب کیا گیا ہے جس میں تنظیمی امور اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔


