پشین میں لیویز چوکی پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

پشین (صباح نیوز) پشین کلی ملیزئی روڈ پر لیویز چوکی پر فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ۔ اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے کلی ملیزئی روڈ پر لیویز چوکی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے سے متعلق لیویز اہلکار مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں