حب میں کمسن بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش جھاڑیوں سے برآمد
حب(نمائندہ انتخاب ) حب انڈسٹریل ایریا کمسن بچے کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش نالے کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی گئی پولیس نے نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردی شناخت نہ ہو سکی اس حوالے سے رابط کرنے پرSHOہائیٹ عطاء اللہ نمانی کے مطابق ایک اطلاع ملنے پر پولیس نے انڈسٹریل ایریا سے نالے کے قریب جھاڑیوں سے تقریباً8سالہ بچے کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی ہے پولیس کے مطابق بچے کی شلوار کے ناڑے سے گلاگھونٹ کر قتل کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر مقتول سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد ہی اُسے قتل کیا گیا تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہ ہوسکی ہے تاہم پولیس مقتول بچے کے ورثاء کو تلاش کر رہی ہے اور ملزمان تک پہنچنے کیلئے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔
Load/Hide Comments


