اسمبلی اجلاس میں واشک ڈیم کی تعمیر، ٹراما سینٹر کی کوئٹہ سے باہر منتقلی کی الگ الگ قرار داد منظور

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کے زیر صدارت 40منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا بلوچستان اسمبلی میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل ،جرمنی میں پاکستان پرچم کی بے حرمتی کے خلاف ،واشک میں ڈیم کی تعمیر ،ٹراما سینٹر کو شہر سے باہر منتقل سے متعلق چار الگ الگ قرار دادیں منظور کر لی اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے خاتون رکن اسمبلی شاہدہ روف نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کرنے کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی شاہدہ روف نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے امت مسلمہ کو نقصان ہوا ہے اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے پوری امت مسلمہ خاص کر فلسطین ایک عظیم رہنما اور مجاہد سے محروم ہوئے ہیں اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کا غاصبانہ کردار کو دنیا کے سامنے رکھا جس پر بلوچستان اسمبلی نے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا بلوچستان اسمبلی اجلاس میں خاتون رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جرمنی میں شرپسندوں کی جانب سے ایک منصوبے کے تحت پاکستان قونصل خانے پر پتھراو اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی ہے جھنڈا کسی بھی ملک کی پہچان اور شناخت ہے جس کا احترام ہر ایک پر لازم ہے اس مکروہ عمل سے دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے واقعے میں ملوث انتہا پسند عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اراکین اسمبلی نے جرمنی میں پاکستانی جھنڈے کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی اور کو اس طرح جرم کا ارتکاب نہ کرسکیں جس پر اسمبلی نے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لی بلوچستان اسمبلی اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر ذابد ریکی نے بلوچستان کے ضلع واشک کیلئے ڈیم تعمیر کرنے کی قرار داد پیش کردی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی مسلسل سطح نیچے گرنے سے تمام اضلاع میں پانی کی قلت پیدا ہورہی ہے ضلع واشک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد میں ڈیم نہ ہونے کی وجہ بارش کا پانی ضائع ہورہا ہے بلوچستان اسمبلی نے واشک میں ڈیم کی تعمیر کی قرار داد منظور کر لی بلوچستان اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے ٹراما سینٹر کو کوئٹہ شہر سے باہر منتقل کر کے مزید اوسط دینے کی قرار داد پیش کردی انہوں نے قرار داد میں موقف اختیار کیا کہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں واقع ہے جہاں صوبے بھر کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جاتی ہے ٹراما سینٹر شہر کی وسط میں واقع ہے جہاں رش ہونے کی وجہ سے سیریس مریض کو لانے میں مشکلات کا سامنا ہے ٹراما سینٹر کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کر کے 200بیڈ بنا یا جائے ایوان نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی جس پر ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں